۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے دشمنوں کے سامنے ہوشیار رہنے پر تأکید کرتے ہوئے کہا: حکام کے اعتماد کا محور رہبر انقلاب اسلامی ہونا چاہئیں۔ انہیں اختلافات سے اجتناب کرنا چاہئے۔ وہ ایک دوسرے پر مثبت تنقید کریں لیکن شخصیت کشی نہ کریں اور ایسی باتیں نہ کریں جس سے دشمن خوش ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے تہران میں خواتین کے ایک گروہ سے ملاقات کرتے ہوئے ملک کی اقتصادی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ حوزہ علمیہ اور مراجع عظام سب سے لوگوں کی اقتصادی مشکلات کی وجہ سے پریشان ہیں اور حکام کو اس جانب متوجہ کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا بعض افراد اپنی بے نظمی اور مینجمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو نظام، علماء اور انقلاب سے بدبین کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم پر اقتصادی پابندیاں ہیں لیکن اکثر مشکلات اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے نہیں ہیں۔ ان مشکلات کے حل کے لئے صحیح مینجمنٹ کی ضرورت ہے تاکہ یہ مشکلات دور ہو جائیں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے ملکی مشکلات اور حساس حالات میں رہبرانقلاب اسلامی کے فرمودات کو بہتر رہنمائی قرار دیا۔

انہوں نے کہا: بعض افراد نے رہبر انقلاب اسلامی کے فرمودات پر توجہ نہ کرنے کی وجہ سے یہ مشکلات پیدا کی ہیں۔ رہبر انقلاب نے فرمایا تھا کہ امریکہ پر اعتماد نہ کریں اور اب فرمایا ہے کہ یورپ پر اعتماد نہ کریں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض افراد  اس جانب توجہ نہیں دیتے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: امریکہ پر اعتماد سادہ لوحی یا خیانت ہے۔ ملت ایران امریکہ پر اعتماد نہیں کرتی۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے آخر میں کہا: حکام کے درمیان وحدت کا محور رہبرانقلاب ہونے چاہئیں۔ انہیں اختلافات سے اجتناب کرنا چاہئے۔ ایک دوسرے پر مثبت تنقید کریں لیکن شخصیت کشی نہیں کرنی چاہیے اور ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے دشمن خوش ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .